عربی زبان کافی مشکل ہے تاہم سیکھنے کا شوق یہاں لے آیا (فوٹو العربیہ چینل)
سعودی میڈیا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر ان دنوں وائرل ہے جس میں برازیل سے تعلق رکھنے والی ماں اور بیٹی کو سعودی عرب کے کھانوں کی تعریف کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
العربیہ چینل نے ریاض میں رہنے والی برازیلین ماں اور بیٹی کا ویڈیو انٹرویو پیش کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ریاض میں مقیم ہیں اور کنگ سلمان انٹرنیشنل اکیڈمی فار عربی لینگویج سے عربی زبان کا کورس کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’عربی زبان آسان نہیں ہے مگر یہ مجھے بہت پسند ہے اور مجھے ریاض شہر بہت اچھا لگا یہاں کے لوگ بے حد اچھے ہیں۔‘
بیٹی کا کہنا تھا کہ ’میں نے ایک سال قبل عربی کی تعلیم حاصل کی تھی مگر کورس ادھورا رہ گیا لہذا دوبارہ یہاں آئی ہوں اور عربی سیکھ رہی ہوں یہاں کے اساتذہ بہترین ہیں۔‘
سعودی ثقافت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مملکت کی ثقافت برازیل سے قدرے مختلف ہے لیکن مجھے یہاں کی ثقافت اور لوگ بے حد اچھے لگے۔ سعودی رسم و رواج سیکھے ہیں۔
مقامی کھانوں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ کبسہ (عربی بریانی) کھایا اور سعودی قہوہ بھی ہمیں بے حد پسند ہے۔
کھیلوں کے حوالے سے دونوں کا کہنا تھا کہ وہ النصر کلب کی حمایت کرتی ہیں اور رونالڈو سے محبت ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں