بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے گزشتہ ماہ مئی کے دوران ملک میں تین ارب 20 کروڑ ڈالرز بھیجے گئے۔
پاکستان کے سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ ترسیلات زر کی شرح میں 15 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رواں مالی سال کے گیارہ ماہ کے دوران ملک میں 27 ارب 10 کروڑ ڈالر کی ترسیلاتِ زر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھیجیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال کے گیارہ ماہ کے مقابلے میں یہ شرح سات فیصد زیادہ ہے۔
مئی میں سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کارکنوں نے 18 کروڑ 93 لاکھ ڈالرز بھیجیں۔ متحدہ عرب امارات سے آنے والی ترسیلاتِ زر کی رقم 66 کروڑ 85 لاکھ ڈالر رہی جبکہ برطانیہ سے پاکستانیوں نے 47 کروڑ 32 لاکھ ڈالرز بھجوائے۔
امریکہ سے پاکستانیوں نے اپنے آبائی ملک میں گزشتہ ماہ کے دوران 35 کروڑ 95 لاکھ ڈالرز بھجوائے۔