Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دارجلنگ میدان جنگ بن گیا، کمانڈنٹ ہلاک

دارجلنگ .... دارجلنگ میں احتجاج کے دوران انڈین ریزرو بٹالین کے ایک اسسٹنٹ کمانڈنٹ کو اس وقت ہلاک کردیا گیا جب گورکھا جن مکتی مورچہ کے کارکنو ںاور سیکیورٹی فورس کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ ہنگاموں کے بعد فوج طلب کرلی گئی۔جن مکتی مورچہ نے اپنے مطالبات کی حمایت میں ہڑتال طلب کررکھی ہے اور ہفتے کو اسکا چھٹا دن تھا۔ کرن تماگ ایک مہلک ہتھیار لگنے سے زخمی ہوئے تھے جو بعد میں چل بسے۔ ادھر مورچہ کے اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے ہمارے جلوس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پارٹی کے 2کارکن ہلاک ہوئے۔ پولیس نے الزام کی تردید کی اور کہا کہ پولیس نے فائرنگ نہیں کی۔ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے جن مورچہ کی غنڈہ گردی کی مذمت کی اوراسے گہری سازش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اتنا اسلحہ اوربارود ایک دن میں نہیں آسکتا۔ہوسکتا ہے کہ بین الاقوامی سرحد اور ریاستی سرحد سے آیا ہو۔ جن مورچہ و الے بموں سے حملہ کررہے ہیں اور انہوں نے غیر قانونی اسلحہ اور بم جمع کررکھے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایاکہ ان مورچہ والوں کا شمال مشرقی باغی گروپوں سے تعلق ہے۔ آج کے تصادم کے بعد ”ملکہ کوہسار“ دارجلنگ عملی طور پر میدان جنگ بن گیا۔ پولیس نے رات کو مکانات پر بھی چھاپے مارے۔

شیئر: