Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین حج کو ایک ملین قرآن کریم کے نسخے دیے جائیں گے

قرآن کریم کا تحفہ حجاج کو مقدس سفر حج کی یاد دلاتا رہے گا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
حرمین شریفین میں دینی امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ’ اس سال ادارے کی جانب سے حجاج  کو تحفے میں قرآن کریم کے 10 لاکھ ترجمہ شدہ نسخے دیے جائیں گے‘۔
عاجل نیوز کے مطابق حرمین شریفین میں دینی امور کے شعبے کے تحت ذی الحجہ کے آغاز سے متعدد اقدامات پرعمل درآمد شروع کردیا گیا ہے جن میں عازمین حج کو قرآن کریم کا تحفہ دینا  شامل ہے۔
واضح رہے مختلف ممالک سے آنے والے عازمین حج کے لیے ادارے امور حرمین شریفین کی جانب متعدد زبانوں میں ترجمہ شدہ قرآن کریم کے نسخوں کی تقسیم کا عمل یکم ذوالحجہ سے شروع کیا گیا جو حج سیزن کے اختتام تک جاری رہے گا۔
ترجمہ شدہ قرآن کریم کا یہ تحفہ حجاج کو اس مقدس سفر حج کی یاد دلاتا رہے گا۔

شیئر: