Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ آخری عشرہ:زائرین کافقید المثال اجتماع

تراویح اور قیام اللیل کی نمازیں خشوع و خضوع کے ساتھ ادا کی جا رہی ہیں 
مدینہ منورہ (یوسف بلوچ ) رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی مسجد نبوی شریف کے دالان ،اندرونی و خارجی صحن اور چھتیں زائرین سے معمور ہو گئیں۔ اندرون و بیرون مملکت سے آنیوالے زائرین انتہائی خشوع و خضوع کے ساتھ پانچوں وقت کی نمازیں خصوصاً تراویح اور قیام اللیل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔ مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی جانب سے فقید المثال افطار دسترخوان کا اہتمام کیا جا رہا ہے جبکہ تراویح کے موقع پر چائے ، قہوہ اور ٹھنڈے مشروبات سے زائرین کی تواضع کی جا رہی ہے ۔ 

شیئر: