ریاض..... امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان نے واضح کیا ہے کہ قطر کے ساتھ ایف 15طیارروں کا سودا پرانا ہے ۔ کافی پہلے سودے پردستخط کئے گئے تھے یہ نیا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قطر دہشتگردی کا سرپرست ملک ہے ۔ فی الوقت قطر کے عہدیداروں اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان بحران کے حوالے سے ہونیوالی میٹنگوں کی بابت انہیں کچھ علم نہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ متعدد مرتبہ مذاکرات کر چکے ہیں ۔ انہوں نے قطر کا بائیکاٹ کرنیوالے ممالک خصوصاًسعودی عرب ، امارات ، بحرین اور مصر کے ساتھ12ٹیلیفونک رابطے کئے ۔ کئی صحافیوں نے قطری بحران کے حوالے سے سربراہ کانفرنس کی باتیں کی تھیں تاہم متعدد وزارتوں اور خود وزیر خارجہ نے یہ بات واضح کر دی ہے کہ اب تک کسی سربراہ کانفرنس کے انعقاد کا پروگرام نہیں ۔ علاوہ ازیں وزراءکی سطح پر بھی کوئی ملاقات نہیں ہو گی ۔