لندن ... چیمپیئنز ٹرافی میں پاک وہند کے فائنل سے پہلے سوشل میڈیا پر سابق ہندوستانی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی پاکستانی کپتان سرفراز احمد کے بیٹے کے ساتھ تصویر وائرل ہو گئی۔دھونی نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے ایک بچے کو گود میں اٹھا رکھا ہے۔ یہ بچہ پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا بیٹا عبداللہ ہے۔واضح رہے کہ فائنل سے قبل سوشل میڈیا پر پاکستان اور ہند کے حامیوں کے درمیان محاذ گرم ہے۔ دونوں طرف سے جیت کے دعوے کئے جا رہے ہیں۔ ایسے موقع پر دھونی کی سرفراز احمد کے بیٹے کے ساتھ تصویر کو ماحول سازگار رکھنے کی کوشش قرار دیا جا رہے ۔