Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گائے کے گوشت کی ڈشیں پیش نہ کرنے پر شادی منسوخ

رامپور۔۔۔۔مظفرنگرکے قریب ایک گاؤں میں شادی کی ایک تقریب اس وقت منسوخ کردی گئی جب دولہا والوں نے شکایت کی کہ کھانے میں تو گائے کے گوشت کا سالن ہی نہیں۔دولہا والوں نے دلہن کے خاندان والوں سے کہا تھاکہ انہیں کھانے میں گائے کے گوشت کی ڈش پیش کی جائے۔یہ واقعہ دریا گڑھ گاؤںمیں پیش آیا۔دولہا کے خاندان والوں نے شرط رکھی تھی کہ انہیں گائے کے گوشت کی ڈش پیش کیا جائے یا شادی کی منسوخی کیلئے تیار رہا جائے۔ انہوں نے جہیز کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ کار بھی جہیزمیںدی جائے۔دلہن کی ماں نے صحافیوں کوبتایا کہ جب حکومت نے گائے کے گوشت پر پابندی لگا رکھی ہے ؟تو ہم کیسے پیش کرسکتے تھے۔انہوں نے تھانے میں پورٹ درج کرادی ہے ، پولیس تحقیقات کررہی ہے۔

شیئر: