عدیس ابابا.... ایتھوپیا میں ایک خاتون کو انتہائی زہریلے ناگ نے اس کے جبڑے پر ڈس لیا۔اسے فوری طور پر اسکا اندازہ نہیں ہوا لیکن 3دن بعد اسے دم گھٹنے کی شکایت ہونے لگی جبکہ حلق اور زبان سوج گئی اور سانس لینے میں بھی مشکلات پیدا ہونے لگیں۔20سالہ خاتون کو فوری طور پر اسپتال لیجایا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہناتھا کہ سانپ کے منہ سے نکلنے والے زہرکی وجہ سے خاتون کی یہ حالت ہوئی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ ایسا شخص یہ سمجھتا ہے کہ اسکا گلا گھونٹا جارہا ہے یا گلے میں کوئی چیز پھنسی ہوئی ہے۔اسکا علاج اسپتال میں جاری ہے۔ ایتھوپیا میں ہر سال ڈھائی لاکھ افراد کالے ناگ اور خطرناک سانپوں سے ڈسے جاتے ہیں۔ زہریلے سانپ کی بہت سی اقسام ایسی ہوتی ہیں جو ایک سیکنڈ کی بھی چوتھائی کی رفتار سے حملہ کرتی ہیں اور وہ اپنا زہر انسان کے جسم میں چھوڑ دیتی ہیں۔