Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی جیت پر ملک بھر میں جشن

کراچی ...آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں روایتی حریف ہندکو شکست دے کر فائنل جیتنے کی خوشی میں پورے ملک میں بھرپور جشن منایا گیا ۔لوگوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں ،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ، آتشبازی اور ہوائی فائرنگ کی گئی ۔ لندن سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں نے بھی قومی ٹیم کی جیت کی خوشی میں جشن مناتے ہوئے قوم کو مبارکباد دی ۔ کئی مقامات پر ہوائی فائرنگ کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں۔لاہور کے علاوہ اسلام آباد ،کراچی، پشاور، کوئٹہ ،آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں قومی ٹیم کی ہند کے خلاف شاندار کامیابی کی خوشی میں بھرپور جشن منایا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔ کشمیر کے رہائشیوں نے بھی پاکستانی ٹیم کی کامیابی کی خوشی میں جشن منایا اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے ۔ سرینگر اور دیگر تمام چھوٹے بڑے قصبوں میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر بھرپور جشن منایا۔ سرینگر اور دیگر مقامات کی فضائیں پاکستان اور آزادی کے حق میں اورہند کے خلاف نعروں سے گونج اٹھیں ۔ پابندیوں کے باوجود لو گ سڑکوں پر نکل کربھرپور جشن منا رہے ہیں۔ لوگ پٹا خے چھوڑ رہے ہیں اور پاکستانی ٹیم کو اس کی شاندار کارکردگی پر بھر پور داد دے رہے ہیں۔
 

 

شیئر: