Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کےلیے جغرافیائی سروے مہم

1200 سٹیشنز کی تنصیب کے لیے مقامی کمپنیوں کو کنٹریکٹ دیے گئے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں مملکت میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کا جغرافیائی سروے مہم کا آغاز کردیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مملکت کے تمام علاقوں میں سولر اور ونڈ انرجی کے حوالے سے 1200 سٹیشنز کی تنصیب کے لیے مقامی کمپنیوں کو کنٹریکٹ دیے گئے ہیں۔
 معاہدے پر دستخط کے موقع پر وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ یہ ’منصوبہ جو ملکی سطح پرتجدد پذیرتوانائی کے حوالے سے شروع کیا جارہا ہے وہ عالمی سطح پر اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جو جغرافیائی اعتبار سے بڑے علاقے کو کور کرنے کی صلاحیت کا حامل ہوگا‘۔


سروے منصوبہ 8 لاکھ 50 ہزارمربع کلومیٹرپرمشتمل ہے (فوٹو: ایس پی اے)

انہوں نے مزید کہا ’سروے منصوبہ 8 لاکھ 50 ہزارمربع کلومیٹرپرمشتمل ہے جو بعض ممالک کے مجموعی رقبے کے مساوی ہے۔ مثال کے طورپر برطانیہ اور فرانس کا رقبہ یا جرمنی اورسپین کے مجموعی رقبے کے برابر‘۔
وزیر توانائی نے واضح کیا کہ’ جغرافیائی سروے کے بعد مملکت میں تجدد پذیر توانائی کےلیےقائم کیے جانے والے منصوبوں کے بہترین مواقع سامنے آئیں گے‘۔
توانائی کی پیداوار کے حوالےسے کہنا تھا ’ رواں برس سے مملکت میں بجلی کی سالانہ پیداوار میں مرحلہ وار اضافہ ہوگا جو 20 گیگا واٹ سالانہ ہوگی۔ سال 2030 تک طلب کے مطابق 100 سے 130 گیگا واٹ تک پہنچ جائے گی‘۔

شیئر: