Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شدید گرمی میں ایئر کنڈیشنر کیوں کام نہیں کر رہے؟

ایئرکنڈیشنر میں استعمال ہونے والی گیس معیاری نہیں ہے (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب کے مختلف علاقے خصوصا ریاض شہران دنوں گرمی کی شدید لپیٹ میں ہے۔
دن بھرچلنے والی ’لو‘ کے باعث بعض اوقات ایئرکنڈیشنگ سسٹم بھی ناکام ہو جاتا ہے۔
بیشتر افراد کو اس شکایت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب ان کے ایئرکنڈیشنر گرمی کو کم کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔
اخبار 24 نے اس حوالے سے ایئرکنڈیشنگ کے شعبے سے متعلق ماہرین کی رائے لی جن کا کہنا تھا مارکیٹ میں موجود ایئرکنڈیشنر میں استعمال ہونے والی گیس معیاری نہیں خاص کر دوپہر کے وقت جب گرمی عروج پرہوتی ہے۔
 ایک ماہر محمد صقلان کا کہنا تھا کہ اس وقت مارکیٹ میں جو گیس موجود ہے اس کا نمبر 410 ہے جبکہ ماضی میں ’22 ‘ نمبر کی گیس استعمال ہوتی تھی جو مناسب تھی اورگرم موسم کا بہتر مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی تھی۔
 عام لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ ان کا ایئرکنڈیشنر خراب ہے بلکہ حقیقت یہ ہوتی ہے کہ جو گیس بھری جارہی ہے وہ 35 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت تک کام کرسکتی ہے اس سے زیادہ نہیں۔
جہاں تک ریاض شہر کا تعلق ہے تو وہاں دن کے اوقات میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے جس کی وجہ سے گھروں اور گاڑیوں کے ایئرکنڈیشن درست طورپر کام نہیں کرتے۔

شیئر: