سیول انٹرنیشنل بک فیئر میں سعودی پویلین میں خاص کیا؟
سیول انٹرنیشنل بک فیئر میں سعودی پویلین میں خاص کیا؟
جمعرات 27 جون 2024 5:28
سعودی عرب نے26 سے30 جون تک ہونے والے ’سیول انٹرنیشنل بک فیئر 2024 ‘ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے اپنے پویلین کا افتتاح کیا ہے۔
سیول کے کنونشن اینڈ ایگزیبیشن کمپلکس میں ہونے والے بک فیئر میں سعودی پویلین اس کے ثقافتی ورثے کے مختلف پہلووں کی عکاسی کرتا ہے۔
سعودی پویلین میں معروف کتب کے ترجمہ شدہ ایڈیشن بھی فراہم کیے گئے ہیں جو وزارت ثقافت کی زیر نگرانی تیارکرائے گئے تھے۔
بک فیئر جو پانچ دن تک جاری رہے گا میں سعودی پویلین میں مملکت کی ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا اس دوران مختلف ثقافتی شوز اور ڈرامے میں پیش کیے جائیں گے۔
افتتاح کے موقع پر متعدد کتب نمائش کے لیے پیش کی گئی جو عربی اور کورین زبان کے اہم ترجموں پر مشتمل ہیں جبکہ عربی زبان سیکھانے کےلیے بھی خصوصی اہتمام کیا جارہا ہے۔
علاوہ ازیں کورین اور عربی فنکاروں کے مابین تعاون سے گلوکاری و موسیقی کے شعبے میں بھی نمایاں کام کیا جارہا ہے۔
’سیول انٹرنیشنل بک فیئر 2024 میں سعودی خطاطی سے بھی لوگوں کو متعارف کرانے کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ عرب ثقافت کو اجاگر کرنے کےلیے خصوصی خیمے بھی نصب ہیں۔