بلیک پول..... شیر نے شیرنی کے مرنے کے بعد اپنے بچے کی خود پرورش کی حالانکہ نر شیر کبھی بھی بچوں کا خیال نہیں رکھتا لیکن بلیک پول کے ایک چڑیاگھر میں یہ نظارہ بھی دیکھنے میں آیا کہ شیر کس طرح کافی دنوں سے اپنے بچے کی خود پرورش کر رہا ہے ۔ شیرنی اچانک حرکت قلب بند ہونے سے مر گئی تھی لیکن اسی وقت سے شیر نے بچی کی پرورش کی ٹھانی ۔ چڑیا گھر کے حکام بھی یہ منظر دیکھ کر حیران ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ شیر کا بچہ جب پیدا ہوتا ہے تو اسے کچھ نظر نہیں آتا ۔ چند ہفتوں تک وہ چل پھر بھی نہیں سکتا ۔ شیرنی ہی اسے ہر چیز سکھاتی ہے جبکہ یہاں تو شیر ہی اسے چھلانگ لگانا اور کسی چیز پر توجہ مرکوز کرنا سکھا رہا ہے ۔ جب بھی کوئی جانور اس پر حملہ آور ہونے کی سوچتا ہے تو وہ اسے ان سے بچاتا ہے ۔ اس شیر نے اپنی مادہ کے ساتھ تقریبایباً9سال گزارے تھے ۔ بچے کی عمر ابھی 7ماہ تھی تو ان کے رکھوالوں نے دیکھا کہ شیرنی بے حس و حرکت پڑی ہے ۔ دیکھاتو وہ مر چکی تھی ۔