Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیادہ فرنچ فرائز کھانا جلد موت کے خطرات

 لندن .... جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ فرنچ فرائز کھانا موت واقع ہونے کے خطرات کو بڑھا دیتا ہے۔ تحقیق میں یہ بات بھی معلوم ہوئی ہے کہ وہ لوگ جو تلے ہوئے آلو ہفتے میں دو بار سے زیادہ کھاتے ہیں ان کی موت واقع ہونے کے خطرات زیادہ ہو جاتے ہیں۔یہ بات نوٹ کی گئی کہ اس تحقیق کے آخر میں 236شرکا کی موت واقع ہوئی۔ تحقیق نے یہ ثابت نہیں کیاکہ تلے ہوئے آلو کھانے سے لوگ مر جاتے ہیں لیکن تحقیق یہ بتاتی ہے کہ وہ لوگ جو تحقیق کے دوران مر گئے .وہ تلے ہوئے آلو تواتر کے ساتھ کھاتے تھے۔تحقیق میں زیادہ آلو کھانے اور موت واقع ہونے کے خطرات زیادہ ہونے میں تعلق پایا گیا ہے۔

شیئر: