Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باجوڑ کے علاقے ڈمہ ڈولہ میں دھماکہ، سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت چار ہلاک

ہدایت اللہ سابق گورنر خیبرپختونخوا شوکت اللہ کے بھائی تھے۔ فائل فوٹو
خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے ڈمہ ڈولہ میں دھماکے سے چار افراد مارے گئے جن میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ شامل ہیں۔
مقامی پولیس نے دھماکے میں سابق سینیٹر کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں تین افراد زخمی ہوئے جن میں ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہے۔
پولیس کے مطابق سابق سینیٹر ہدایت اللہ اپنے بھتیجے اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 22 سے امیدوار نجیب اللہ کی الیکشن مہم کے لیے ڈمہ ڈولہ گئے تھے۔
 پولیس حکام کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا۔ ’سڑک کنارے بم نصب کیا گیا تھا۔‘
ہدایت اللہ سابق گورنر خیبرپختونخوا شوکت اللہ کے بھائی تھے۔
باجوڑ پولیس کے ترجمان اسرار احمد نے بتایا کہ دھماکے میں مارے جانے والوں کی تعداد چار ہے جبکہ تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

شیئر: