فلوریڈا ..... 5ڈاکوﺅں کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ کر گرفتار کر لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 3مسلح افراد ایک گھر میں داخل ہوئے اور انہوں نے سامان لوٹنا شروع کر دیا لیکن اس کے دوران گھر کے مالک نے دےکھ لیا ۔ وہ ایک کلہاڑی اٹھا کر ان کے پیچھے دوڑا ۔ڈاکوﺅں کو معلوم نہیں تھا کہ گھر میں خفیہ کیمرا بھی لگا ہوا ہے ۔ 4ڈاکو تو ڈر کے مارے فرار ہو گئے لیکن پانچواں ڈاکو اس کے ہتھے چڑھ گیا ۔ پہلے تو اس نے اس کی بندوق چھینی اور پھر اسے رسیوں سے باندھ دیا ۔ پولیس کو اطلاع دیدی گئی جس نے ڈاکو کو گرفتار کر لیا ۔