Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین نے قطری فوجیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا

منامہ.... بحرین نے قطری فوجیوں کو 48گھنٹے کے ا ندربحرین سے رخصت ہوجانے کا حکم جاری کردیا۔ العربیہ چینل کے مطابق بحرینی حکام نے اپنے یہاں امریکی اڈے کے ذمہ دار کمانڈر پر واضح کیاہے کہ قطری فوجیوں کو بحرین چھوڑنا ہوگا۔ یاد رہے کہ بحرین میں ایک امریکی فوجی اڈہ ہے جس پر امریکی بحریہ کے جوان کام کررہے ہیں۔ خطے کے ممالک کے بعض فوجی بھی مشرق وسطیٰ میں انتہا پسند تنظیموں کے خلاف جنگ میں تفویض کی جانے والی ڈیوٹی انجام دینے میں شریک رہتے ہیں۔

شیئر: