Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری میڈیا نے خود کو انتہا پسندی کیلئے وقف کردیا، رابطہ عالم اسلامی

مکہ مکرمہ - - - - -  مسلم علماء کے عالمی ادارے نے سعودی عرب سمیت امت مسلمہ کے منتخب علماء کے خلاف قطری میڈیا کے گستاخانہ بیان پر کڑی نکتہ چینی کی۔ رابطہ عالم اسلامی کے ماتحت دی انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مسلم اسکالرز نے واضح کیا کہ قطری میڈیا کا امت مسلمہ کے اکابر علماء کے خلاف مہم چلانا ، انکی توہین کرنا، انکے خلاف ہرزہ سرائی کرنا اور ان پر ایمان کے منافی الزامات لگانا گھنائونی حرکت ہے۔ قطری ذرائع ابلاغ کا بیان داعش، القاعدہ اور گمراہ عناصر تیار کرنے والے اسکول کے بانی کے نظریات اور افکار و خیالات کاغماز ہے۔ یہ عالم اسلام کو انتہا پسندی ، شدت پسندی اور امت کے افراد کو کافر قرار دینے والی شخصیت کے نظریات کا ترجمان ہے۔ مسلم علماء کے عالمی ادارے نے واضح کیا کہ قطری میڈیا کا امت کے بزرگ علماء کی پگڑیاں اچھالنا قابل مذمت عمل ہے۔ قطری میڈیا خود کو انتہا پسندی کیلئے وقف کئے ہوئے ہے۔ قطری ذرائع ابلاغ اسلامی ادب کو پس پشت ڈالے ہوئے ہیں۔اسلام نے ہمیں زبان کی حفاظت اوردیانتداری کا حکم دیا ہے جسے قطری میڈیا فراموش کئے ہوئے ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ قطری میڈیا مکروہ اہداف کی خاطر اخلاقیات سے رشتہ ناتہ توڑ چکا ہے۔

شیئر: