Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آتشبازی کے خطرات سے انتباہ

مدینہ منورہ (یوسف بلوچ) مدینہ منورہ میں محکمہ شہری دفاع کے ادارہ آگہی نے عید الفطر کی آمد کے موقع پر مقامی شہریوںاور مقیم غیر ملکیوں میں آگہی مہم کا آغاز کردیا۔ بتایا جارہا ہے کہ آتشبازی میں بچوں کی دلچسپی دیکھ کر انہیں کنٹرول کیا جائے۔ آتشبازی صحیح معنوں میں جان اور مال دونوں کیلئے پرخطر ہے۔ بچے بے ہنگم طریقے سے آتشبازی کرتے ہیں جس سے وہ جھلس جاتے ہیں۔ بعض اوقات پیٹرول اسٹیشنوں، ورکشاپوں اور گھروں کی چھتوں پر آتشبازی کے شوق سے اٹھنے والی چنگاریاں املاک اور افراد دونوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیتے ہیں

شیئر: