مکہ مکرمہ ....خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے قصر الصفا میں عراقی وزیراعظم ڈاکٹر حیدر العبادی نے ملاقات کی۔ ہمراہ وفد بھی موجود تھا۔ اس موقع پر شاہی خاندان کے افراد اور عسکری شعبوں کے کمانڈرز بھی تھے۔ انہوں نے خادم حرمین شریفین کیساتھ افطار ڈنر کیا۔ شاہ سلمان اور عراقی وزیراعظم العبادی نے مذاکرات کئے۔ اس موقع پر سعودی عرب اور عراق کے برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا جبکہ علاقائی حالات حاضرہ پر بھی غوروخوض کیا گیا۔ سعودی عرب کی جانب سے خادم حرمین شریفین کے مشیر و گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل ، وزیر مملکت و رکن کابینہ شہزادہ ڈاکٹر منصور بن متعب ، وزیرنیشنل گارڈ شہزادہ متعب بن عبداللہ، ولی عہد ، نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف، وزیر مملکت و رکن کابینہ ڈاکٹر مساعد العیبان ، وزیر مملکت و رکن کابینہ ڈاکٹر ابراہیم العساف، وزیر خزانہ محمد الجدعان، وزیر مملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر نزا ر مدنی، وزیر مملکت برائے امور خلیج عربی ثامر السبھان اور عراق میں متعین سعودی ناظم الامور عبدالعزیز الشمری شریک ہوئے جبکہ عراق کی جانب سے وزیر خارجہ ڈاکٹر ابراہیم الجعفری، وزیر داخلہ قاسم الاعرجی، وزیر منصوبہ بندی ڈاکٹر سلمان الجمیلی، قائم مقام وزیر صنعت انجینیئر محمد السودانی، وزیر زراعت فلاح الزیدانی، سیکریٹری جنرل کابینہ ڈاکٹر مہدی العلاقی، مملکت میں متعین عراقی سفیر رشدی العانی اور کئی عہدیدار موجود تھے۔