Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فاتح ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

  کراچی /لاہور... چیمپئینز ٹرافی کی فاتح قومی ٹیم کا منگل کو علی الصباح وطن واپس پہنچے پر شاندار استقبال کیا گیا۔بابر اعظم، حسن علی، احمد شہزاد اور فہیم اشرف دبئی سے لاہور ائیرپورٹ پہنچے ۔وی آئی پی لاونچ میں پنجاب کے صوبائی وزرا رانا مشہود، مجتبیٰ شجاع اور علی رضا گیلانی سمیت اہم حکومتی شخصیات نے استقبال کیا ۔ کھلاڑیوں گارڈ آف آنر بھی پیش گیا گیا۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے تاہم شائقین ایئرپورٹ کے لاو¿نچ میں جا پہنچے۔ کھلاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔ ائیر پورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا ۔ لاہوریوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، رومان رئیس کے ہمراہ کراچی ائیرپورٹ پہنچے۔ وہاں بھی خیر مقدم کے لئے عوام کا جم غفیر موجود تھا۔ سرفراز کو حکومت کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا۔ ائیر پورٹ پر گورنر سندھ ،صوبائی وزراءاور میئر کراچی بھی موجود تھے۔ پولیس کا بینڈ خیرمقدمی دھنیں بجاتا رہا۔سرفراز احمد کے گھر کے باہر بھی شائقین کرکٹ جمع رہے۔

 

شیئر: