Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الدرعیہ میں ’بونجور سعودی‘ سیاحوں کے لیے نئی ثقافتی منزل

مملکت کے روایتی کھانے، فن اور ورثے کی آگاہی دینے میں کردار ادا کرتے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب میں الدرعیہ کے تاریخی ضلع سمحان  کے وسط میں نجدی طرز کا ایک قدیم گھر ہے جسے ’بونجور سعودی‘ کے نام سے زائرین کے لئے کھولا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق بنجور سعودی ایک 'ٹریول اینڈ ایکسپیرینس ڈیزائن ہاؤس' اور متحدہ عرب امارات میں قائم بونجور مڈل ایسٹ کا تعاون حاصل ہے۔
بنجور کی فرانسیسی شریک بانی سیسیلیا پویو نے بتایا ہے کہ ’بونجور سعودی‘ میں ہم غیر ملکی سیاحوں اور سعودی ثقافت کے درمیان ایک پل کی حیثیت سے خدمات پیش کرتے ہیں۔
مملکت کی ثقافت، روایتی کھانے، فن اور ورثے کے متعلق آگاہی دینے میں کردار ادا کریں گے۔
میرے لیے یہ بہت اہم ہے کہ ایسا سب کچھ کرنے کے لیے مقامی باشندوں کے ساتھ مل کر کام کروں۔
سیسیلیا پویو بذات خود  دستکاری کی شوقین ہیں، انہوں نے جب مملکت کا دورہ کیا تو یہاں اس چیز کی ضرورت محسوس کی اور اسے روایتی سعودی دستکاری جیسے سادو کی بنائی، کھجور کی بنائی یا روایتی ڈش کبسہ پکانے  کی کلاسز کا اہتمام کیا۔
 یہاں ’ہاؤس آف آرٹیسن‘  کے نام سے ایک سٹور بھی ہے جہاں مقامی طور پر تیار کئے گئے دستکاری کے نمونے، لالٹین، عبایا، ہینڈ بیگ اور قدیم طرز کے زیوارت رکھے گئے ہیں۔

دستکاری کے نمونے،عبایا، ہینڈ بیگ اور قدیم طرز کے زیوارت رکھے گئے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

مملکت آنے والے زائرین کو تاریخی اور ثقافتی مقامات کی سیاحت کے لیے ’بونجور سعودی‘ مملکت بھر میں جدہ، ابہا اور العلا سمیت مشہور مقامات کے لیے گائیڈڈ ٹور بھی فراہم کرتا ہے۔
سیسیلیا پویو نے مزید کہا کہ مملکت میں سیاحوں کو خوش آمدید کہنا نسبتاً نیا ہے تاہم یہاں کی مقامی ثقافت کو مہمان نوازی اور سخاوت کے ساتھ زائرین کے لیے کھولا گیا ہے۔

’بونجور سعودی‘ غیر ملکی سیاحوں اور سعودی ثقافت کے درمیان ایک پل ہے۔ فوٹو عرب نیوز

مملکت کی سیاحت کے لیے آنے والوں کو ہم یہاں کی ثقافت کے بارے میں، مقامی باشندوں کے مہمان نوازی کے جذبے کے بارے میں پیغام پہنچانے کے لیے صحیح رہنمائی کرتے ہیں اور مجھے امید ہے کہ یہاں آنے والے زائرین مملکت کے بارے میں نئے  وژن کو بہتر طور پر سمجھ سکیں گے۔
 

شیئر: