Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی قیمتوں میں جمعہ کو 3 ریال فی گرام کا اضافہ

گزشتہ روز 24 قیراط فی گرام کی قیمت 287.30 ریال تھی (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں جمعہ کے روز تیزی کا رجحان پایا گیا۔ 24 قیراط فی گرام کی قیمت میں 3.19 ریال اضافہ دیکھنے میں آیا۔
عاجل نیوز کے مطابق جمعرات کو گولڈ مارکیٹ بند ہونے سے قبل 24 قیراط فی گرام کی قیمت 287.30 ریال تھی جبکہ جمعہ کی صبح مارکیٹ کھلتے ہی ایک گرام 24 قیراط کے نرخ 290.49 ریال رہے۔
سونے کے نرخوں میں اضافے کے بعد 21 قیراط ایک گرام کی قیمت 254.18 ریال رہی جبکہ جمعرات کو اس کے نرخ 251.30 ریال تھے۔
گولڈ مارکیٹ میں 22 قیراط ایک گرام کی قیمت 266.28 ریال رہی جبکہ 18 قیراط کے نرخ 217.87 اور 14 قیراط والے ایک گرام کی قیمت 169.45 ریال ریکارڈ کی گئی۔

شیئر: