Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرالر بھوسے کے وزن سے چلنے سے انکاری

نئی دہلی ..... آج کے دور میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں نت نئی پیشرفت دیکھنے میں آئی ہے مثلاً یہ کہ گاڑیاں نہ صرف خود چلتی ہیں بلکہ بعض بڑی گاڑیوں کو چلانے کیلئے دوسری گاڑیوں کی بھی مدد لینا پڑتی ہے۔ ایسا ہی کچھ ایک وڈیو میں نظر آرہا ہے جسے دیکھ کر لوگ حیران ہیں۔ چوموکے کسی نامعلوم علاقے میں تیار کی گئی وڈیو میں صاف نظر آتا ہے کہ ایک لمبا ٹرالر جس میں متعدد پہیے لگے ہوئے ہیں جانوروں کو کھلائے جانے والے خشک چارے ، بھوسے کی درجنوں بوریاں کے بوجھ سے چلنے سے انکاری ہے۔ اسکا اگلہ حصہ اوپر کو اٹھا ہوا ہے۔ مگر تجربہ کار ضدی کہے جانے کے قابل ڈرائیور نے ایک مرحلے پرصورتحال پر قابو پانے کے لئے ٹرالر کو بیچ سڑک پر لانے کی کوشش کی ۔ اسکے لئے اسے اپنے ٹرالر کے پچھلے پہیوں کو ہی استعمال کرنا پڑا۔ ٹرالر کو اس حالت میں دیکھ کر قریب سے گزرنے والے اس منظر کو حیرت سے دیکھتے رہے اور اس سے بچ کر چلتے نظر آئے کہ کہیں یہ ٹرالر الٹ ہی نہ جائے۔ سڑکوں پر اوور لوڈڈ گاڑیوں کا چلنا ہندوستان میں عام ہوگیا ہے۔ سرکاری پابندیوںکے باوجود یہ سلسلہ جاری ہے جسکی وجہ سے آئے دن حادثات بھی ہوتے رہتے ہیں۔

شیئر: