Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

13 جولائی کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارات تربت، دالبندین، نوکنڈی میں ریکارڈ کیا گیا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔
اتوار کو محکمۂ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے گیا ہے کہ اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پیر کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم گرم اورخ شک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، جنوب مشرقی سندھ، گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
گذشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارات تربت، دالبندین، نوکنڈی 43 اور شہید بینظیر آباد میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شیئر: