Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی ایس ٹی 30جون کو آدھی شب سے نافذ ہوگا

نئی دہلی۔۔۔۔30جون کی نصف شب سے جی ایس ٹی نافذ ہوجائے گا۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے منگل کو کہا کہ پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں 30جون کو ایک تقریب منعقد ہوگی جس میں تمام ارکان پارلیمنٹ جی ایس ٹی کونسل ، وزرائے اعلیٰ اور جی ایس ٹی کے نفاذ کی تیاریاں کرنیوالے اعلیٰ حکام شریک ہونگے۔اس پروگرام کا نفاذ صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی موجودگی میں شروع کیا جائے گا۔ وزیر اعظم مودی، نائب صدر حامد انصاری ، لوک سبھا اسپیکر سمترامہاجن بھی موجود ہونگی۔سابق وزرائے اعظم منموہن سنگھ اور دیوی گوڑا کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ ایک گھنٹے جاری رہنے والی اس تقریب میں صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم خطاب کرینگے۔ منگل کو بریفنگ دیتے ہوئے ارون جیٹلی نے کہا کہ صنعتوں کو چاہئے کہ وہ جی ایس ٹی کیلئے تیاریاں کریں ، یہ کوئی پیچیدہ عمل نہیں ہے۔شروع میں کچھ چیلنجز ضروردرپیش ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ کمپنیوں کو پہلے 2مہینوں میں گوشوارے تاخیرسے جمع کرانے کی اجازت ہوگی۔تقریباً65لاکھ سے زیادہ صنعتکاروں نے جی ایس ٹی کے نئے پروگرام پر دستخط کردیئے ہیں۔

شیئر: