Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی اداروں کے ویزوں میں 29فیصد کمی

ریاض..... گزشتہ سال کے دوران سرکاری اور نجی اداروں میں غیر ملکی کارکنان کی تعداد میں 29فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ وزارت محنت و سماجی امور نے 1437ھ کے دوران سرکاری اور نجی اداروںکیلئے ویزے 11فیصد کم جاری کئے۔ ویزوں کی مجموعی تعداد 2.72ملین ریکارڈ کی گئی جبکہ 2015ءمیں 3.05ملین ویزے جاری ہوئے تھے۔ اس طرح 2016ءمیں انکی تعداد 329.1 ہزار گھٹ گئی۔ الاقتصادیہ کے مطابق نجی اداروں میں غیر ملکی کارکنان کیلئے جاری کئے جانے والے ویزو ںکی تعداد میں اچھی خاصی کمی ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزارت محنت کا کہناہے کہ گزشتہ سال سرکاری اداروں کیلئے غیر ملکی کارکنان کے ویزو ںمیں اضافہ ہوا۔ 142.8ہزار ویزوں کا اضافہ ہوا جبکہ 2015ءمیں 78.9ہزار ویزے جاری کئے گئے تھے۔ گویا 81فیصد کا اضافہ ہوا۔

شیئر: