مکہ مکرمہ ..... ایک40سالہ معتمر کا طواف کرتے ہوئے انتقال ہوگیا۔ مطاف میں موجود ہلال احمر کے رضاکاروں نے بے ہوش ہوجانے والے معتمر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے ، دل کی حرکت بحال کرنے اور حرم شریف سے باہر باب السلام ہیلتھ سینٹر لیجاکر اسپتال منتقل کرنے کے انتظامات کئے مگر کوئی بھی کوشش کارگر ثابت نہ ہوسکی۔ امسال رمضان المبارک کے دوران حرم شریف میں 2معتمر کا انتقال ہوا۔5461معتمرین کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد مہیا کی گئی جبکہ 281کو اسپتال لیجایا گیا۔ الحمد للہ کوئی وبائی صورتحال مقدس شہروں میں ریکارڈ پر نہیںآئی۔