Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیس سیلنڈرپھٹ گیا،شیرخوار ہلاک، 9متاثر

خمیس مشیط.... عسیر ریجن میں شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد العاصمی نے بتایا ہے کہ یہاں العزیزیہ محلے کے ایک فلیٹ میں گیس سیلنڈر پھٹ جانے پر ایک شیرخوار ہلاک اور 9افراد جھلس گئے۔ حادثہ 3منزلہ عمارت میں پیش آیا۔ کمرے کی دیواریں ٹوٹ گئیں۔ ہال اور دیگر فلیٹ متاثر ہوئے۔8فلیٹوں کو نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ احتیاطی تدبیر کے طور پر عمارت کی ناکہ بندی کرکے پولیس کے حوالے کردی گئی۔

شیئر: