Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطرنے مقامی بینکوں کو ڈالر فراہم کردیئے

بیروت ..... قطر کے کمرشل بینکوں میں کام کرنے والے عہدیداروں نے بتایا ہے کہ ریاستی فنڈ نے مقامی بینکوں میں ڈالر بھاری مقدار میں جھونک دیئے۔ یہ اقدام سعودی عرب ، امارات اور بحرین کے بینکوں کی جانب سے قطر سے اپنے اثاثے نکالنے پر پیدا ہونے والی تشویش کے سدباب کیلئے کیا گیا ہے۔ یہ احتیاطی تدبیر ہے۔ بینکاروں کا کہناہے کہ اگر سفارتی بحران 3سے 4ماہ جاری رہا تو مقامی بینکوں کو سرکاری مدد درکار ہوگی۔ مملکت ، امارات او ربحرین نے قطری بینکوں سے 18ارب ڈالر نکالے ہیں۔

شیئر: