Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

9سالہ بچی نے یورپ کی اونچی پہاڑی چوٹی سر کرلی

سورت۔۔۔۔سورت کی 9سالہ لڑکی یورپ کی سب سے اونچی پہاڑی چوٹی سر کرنیوالی کمسن ترین بچی بن گئی۔بچی کی والدہ ڈاکٹر ساریکا مہتہ نے کہا کہ ان کی بیٹی گھن شری نے یورپ کے سب سے اونچے پہاڑ ماؤنٹ ایل برس کو سرکرلیا ہے جو 18ہزار 510فٹ اونچا ہے۔گھن شری نے اپنے 13سالہ بھائی جنم اور والد جگنیش کے ہمراہ یہ چوٹی سر کی۔یہ بچی چوتھی کلاس میں زیر تعلیم ہے اور پڑھنے میں بھی آگے ہے۔

شیئر: