Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کے نام وینزویلا کے صدر کا پیغام

پیغام سعودی عرب میں وینزویلا کے سفیر نے پیش کیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو وینزویلا کے صدر نکولس مادورو موروس کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے حوالے سے تحریری پیغام موصول ہوا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت خارجہ میں متعدد  بین الاقوامی امور کے انڈر سیکریٹری اور پبلک ڈپلومیسی ایجنسی کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبدالرحمن الرسی نے یہ پیغام وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی جانب سے آج ریاض میں وزارت کے ہیڈکوارٹر میں  سعودی عرب میں وینزویلا کے سفیر ڈیوڈ پیلسکیز کارابیلو کے ساتھ ملاقات کے دوران وصول کیا۔
اس موقع پر دونوں عہدیداروں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، تمام شعبوں میں انہیں بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں نیز مشترکہ دلچسپی کے مختلف موضوعات کا جائزہ لیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: