Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں انگور کی سالانہ پیداوار 110 ہزار ٹن سے تجاوز

مملکت میں انگور کی کاشت کا رقبہ 4.7 ہزار ہیکڑ ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت نے کہا ہے کہ’ مملکت میں انگور کی سالانہ پیداوار 110 ہزار ٹن سے تجاوز کرگئی۔ خود کفالت کی شرح 58 فیصد ہے‘۔
اخبار24 کے مطابق وزارت نے بیان میں کہا کہ’ سعودی عرب میں انگور کی کاشت کا رقبہ 4.7 ہزار ہیکڑ ہے۔ تبوک ریجن میں 46.9 ہزار ٹن انگور کی پیداوار ہے جو مملکت میں سب سے زیادہ ہے‘۔
قصیم ریجن میں 22.822 ٹن انگور کی کاشت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ حائل ریجن میں 12.182 ٹن،عسیر میں9.261 ٹن، مکہ مکرمہ میں 6.069 ٹن جبکہ مدینہ منورہ ریجن میں 3.480 ٹن پیداور ہوتی ہے۔
الجوف ریجن میں انگور کی پیداوار2.930 ٹن، نجران میں 2.879 ٹن، الباحہ میں 1.227ٹن الشرقیہ ریجن میں 388 ٹن جبکہ حدود الشمالیہ میں 50 ٹن سالانہ پیداوار ہے۔
یاد رہے  انگور ایسا پھل ہے جس کی کاشت کےلیے پانی کی زیادہ ضرورت نہیں ہوتی جبکہ مختلف ساخت کی مٹی کو بھی انگور کی بیل جلد قبول کرلیتی ہے۔ 
وزارت زراعت مملکت کے مختلف علاقوں میں جدید سائنسی بنیادوں پرانگور کی بہتر انداز میں کاشت کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔
 جون سے ستمبر تک انگور کی کاشت کے لیے بہترین موسم مانا جاتا ہے۔ 

شیئر: