Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن اور ایرانی وزرائے خارجہ کا مغربی کنارے اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ملاقات پر اتفاق کیا۔ (فوٹو: پیٹرا)
اردن اور ایرانی وزرائے خارجہ نے جمعے کو مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت میں اضافے کے ساتھ غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
اردن کی نیوز ایجنسی پیٹرا کے مطابق اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی اور ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔
ایمن الصفدی نے زور دیا کہ ’غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو روکنا علاقائی جنگ کو روکنے کی جانب پہلا قدم ہے‘۔
انہوں نے عباس عراقچی کو ان کے تقرر پر مبارکباد دی اور نئے منصب پر کامیابی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے متعد دیگر امور پر بھی بات چیت کی جبکہ کسی بھی حل طلب معاملے کو حل کرنےٓ احترام اور تعاون کی بنیاد پر شراکت داری قائم کرنے کےلیے دونوں ملکوں کے درمیان رابطے کھلے رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے آئندہ ماہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔

شیئر: