Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئی بیک چینل ڈپلومیسی نہیں ہورہی،عبدالباسط

  اسلام آباد... نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نے کہاہے کہ عالمی عدالت سے کلبھوشن کیس پر فیصلے تک سزا پرعملدرآمد نہیں ہوگا۔ ہنددوستانی میڈیا کوانٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ہند کودہشت گردی سمیت مسائل پر رابطے میں رہنا چاہیے۔پاکستان کےلئے اب دہشت گردی بھی بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔پاکستان سمجھتا ہے مذاکرات اور پیشگی شرائط اکٹھے نہیں چل سکتے۔ 40 سال سے باہمی مذاکرات نتیجہ خیز نہیں ہو سکے۔ ہندوستانی حکومت کی جانب سے مذاکراتی عمل کے آغاز کی کوئی کوشش نہیں ہو رہی۔ پاک، ہند جامع مذاکرات کے آغاز کے حوالے سے پرامید ہوں۔سفارتکاری میں تمام ممکنات کیلئے دروازے کھلے رکھنا ہوتے ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمیشہ سے حریت کانفرنس سے رابطے میں رہا ہے۔ حریت لیڈروں سے ملاقاتوں کو مثبت انداز میں دیکھا جانا چاہیے۔ اس سے دیرینہ تنازعہ کشمیرکے بہتر حل کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔پاکستان حریت کانفرنس کو ہی کشمیر کے عوام کی نمائندہ تسلیم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو تمام مسائل کی جڑسمجھتے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان کوئی بیک چینل ڈپلومیسی کے لئے کام نہیں کررہا۔

 

شیئر: