Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسئلہ کشمیر پر توجہ مرکوز ہے ،اقوام متحدہ

نیو یارک...اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو پرامن طریقے سے بات چیت کے ذریعے حل کرانے میں کوشاں ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ مسئلے کو حل کرانے کے لئے پاکستانی اور ہندوستانی وزرائے اعظم سے کئی ملاقاتیں کی ہیں ۔انہوں نے اس تنقید کو مسترد کر دیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مسئلہ کشمیر پر کشیدگی کو کم کرنے کے لئے وہ شرما رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر اپنی توجہ مرکوز ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ کشیدگی پر گہری نظر ہے۔ کوشش ہے کہ دونوں ملک بات چیت کے ذریعے یہ معاملہ حل کریں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان ا سٹیفن ڈوجرک نے بتایا تھاکہ سیکرٹری جنرل کواس مسئلے پر تشویش ہے تاہم سیکرٹری جنرل تنازع کو حل کرنے کے لئے براہ راست مداخلت یا مصالحت کا ارادہ نہیں رکھتے انہوں نے دونوں ممالک پاکستان اورہند سے یہ کہا ہے کہ وہ بات چیت کے ذریعے معاملے کا پرامن حل نکالیں ۔

 

شیئر: