Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہلت میں توسیع نہیں ہوگی، جوازات

  ریاض .... محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سلیمان الیحییٰ نے واضح کیا ہے کہ اقامہ و محنت اور سرحدی امن قوانین توڑنے والوں کی مہلت میں کوئی توسیع نہیں ہوگی۔ وہ جازان کے کنگ عبداللہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کرکے مقامی صحافیوں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ جازان پولیس کے ڈائریکٹر ، محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر اور ایئرپورٹ کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔الیحییٰ غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم ادارے بھی گئے جہاں انہوں نے غیر قانونی تارکین کی وطن واپسی کے انتظامات دیکھے۔ الیحییٰ نے مزید تاکید کی کہ غیر ملکیوں کی وطن واپسی کی کارروائی تیزی سے نمٹائی جائے۔ الیحییٰ نے کہا کہ مہلت کا مقصد تارکین کو آبرو مندانہ طریقے سے وطن واپسی کی سہولت فراہم کرنا، جرمانوں سے رخصت دینا اور سزاﺅں سے استثنیٰ فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئندہ ایام میں جوازات کو کسی دفتر کی ضرورت نہیں رہیگی۔ سعودی اور مقیم غیر ملکی گھر بیٹھے کام انجام دیا کرینگے۔4لاکھ75ہزار تارکین وطن واپسی کی کارروائی کراچکے ہیں۔

شیئر: