Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فٹبال سٹار فہد المولد دبئی کے ہسپتال میں زیرعلاج

دبئی پولیس کی جنرل کمانڈ کا کہنا ہے واقعہ تحقیقات جاری ہیں (فوٹو: اخبار24)
متحدہ عرب امارت دبئی پولیس کی جنرل کمانڈ نے سنیچر کو ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ’ سعودی فٹبال سٹار فہد المولد دبئی میں مختصر قیام کے دوران دوسری منزل پر واقع اپنے گھر کی بالکونی سے گر کر حادثے کا شکار ہوئے‘۔
امارات الیوم کے مطابق بیان میں کہا گیا ’ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے حادثہ اس وقت پیش آیا جب سعودی پلیئر با لکونی میں تھے‘۔
’فہد المولد دبئی کے ایک ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج  ہیں، جہاں میڈیکل ٹیمیں انہیں ضروری طبی امداد فراہم کر رہی ہیں‘۔
دبئی پولیس کی جنرل کمانڈ کا کہنا ہے’ واقعہ تحقیقات جاری ہیں اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد متعلقہ حکام کو اس سے آگاہ کیا جائے گا‘۔
قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ 30 سالہ فہد المولد کو افسوسناک حادثے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا ہے، جہاں ان کے ملٹی پل  فریکچر کا علاج کیا جا رہا ہے۔
ان کے کلب الشباب نے واقعہ کی تصدیق کی لیکن زخموں کی نوعیت کے بارے میں نہیں بتایا۔

شیئر: