سعودی محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ’ بدھ کو دارالحکومت ریاض کے شمال میں واقع القیروان ڈسٹرکٹ کی ایک عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا‘۔
شہری دفاع کے ایکس اکاونٹ پر بیان میں کہا گیا کہ’ آتشزدگی سے پانچ افراد زخمی ہوئے۔ عمارت کو خالی کرالیا گیا ہے‘۔
شہری دفاع نے عمارتوں، تجارتی مراکز اور گوداموں میں فائر فائٹنگ سسٹم نصب کرانے پر زور دیا ہے۔
شہری دفاع کا کہنا ہے تجارتی اداروں اور عمارتوں کے مالکان احتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔