Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، آٹھ شدت پسند ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق شدت پسند سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے آٹھ ’خوارج‘ کو ہلاک کیا ہے۔
جمعرات کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں آٹھ شدت پسند مارے گئے۔
مزید کہا گیا کہ شدت پسندوں کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ و باردو برآمد ہوا جو سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے اور سکیورٹی فورسز دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔

شیئر: