سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کئی علاقوں میں جمعے تک بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے بیان میں کہا ’مکہ مکرمہ، الباحہ، عسیر، جازان اور نجران کے کئی علاقے درمیانے درجے سے تیز بارش کی زد میں رہیں گے‘۔
اس کے ساتھ گردو غبار، ژالہ باری اور ساحل پر اونچی لہریں اٹھنے کا امکان ہے۔
الشرقیہ اور ریاض ریجن کے علاقوں میں بھی ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش، ژالہ باری، گرد وغبار اور ساحلوں پر اونچی لہریں اٹھنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔