Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی کے البرشا ٹاور میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

آتشزدگی کے اسباب کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہے۔(فوٹو: امارات الیوم)
 دبئی میں شہری دفاع کی ٹیموں نے البرشا کے علاقے میں ایک رہائشی ٹاور  میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
امارات الیوم کے مطابق دبئی میں محکمہ شہری دفاع کو منگل کی صبح ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع ملی جس پر فوری کارروائی کی گئی۔
البرشا سینٹر سے فائر فائٹرز کی ٹمیں سات منٹ کے اندر پہنچ گئے، آگ درمیانے درجے کی تھی جو عمارت کے پچھلے حصے تک پھیل گئی تھی۔
مرینا سینٹر سے بھی مدد طلب کی گئی اور دو گھنٹے کے اندر آگ پر مکمل قابو پا کر کولنگ کی گئی۔
آتشزدگی کے اسباب کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

شیئر: