Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھوٹے بھائی کا ہاتھ کاٹ ڈالا

میرٹھ۔۔۔۔موٹر سائیکل پر اسکریچ آنے پر بھائی نے اپنے سگے بھائی کا ہاتھ درانتی سے کاٹ ڈالا ۔یہ واقعہ شاملی کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔جہاں 37سالہ گلزار احمد نے اپنی موٹر سائیکل پر اسکریچ آنے پر اپنے بھتیجے کو ڈانٹا ڈپٹا تھا۔ جلد ہی اس بچے کا باپ اور گلزار کا بڑابھائی اپنے بچے کی حمایت میں نکل آیا۔دونوں بھائیوں میں تلخ کلامی ہوگئی جس پر بڑے بھائی نے درانتی سے اس کے دونوں بازوؤں پر حملہ کیا ایک ہاتھ کٹ کر نیچے جاگرا۔ گلزار احمد کی اہلیہ چاند بیوی نے کہا کہ مسئلہ اتنا بڑا نہیں تھا۔ ہم مشترکہ خاندانی نظام کے تحت رہتے ہیں۔میرے شوہر نے تو صرف بھتیجے کو ڈانٹا تھا۔ اسے تو چھوا تک نہیں لیکن جیٹھ نے میرے شوہر پر حملہ کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مفرور ہے اس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ دریں اثناء گلزاراحمد کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

شیئر: