Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سے سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن تعاون یقینی بنائیں گے: عبدالعلیم خان

وفاقی وزیر نے کہا کہ قابل عمل اقدامات سےسرمایہ کاری کے ایجنڈے کو مکمل کیا جائے گا (فوٹو: اے پی پی)
پاکستان اور سعودی عرب کے سرمایہ کاری کےحوالے سے فالو اپ اجلاس میں وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ و نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن تعاون یقینی بنائیں گے۔
مقامی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیر برائے سرمایہ کاری ابراہیم المبارک کےساتھ وڈیو لنک پر ہونے والے اجلاس میں سعودی وفد کے حالیہ دورہ پاکستان کی روشنی میں سرمایہ کاری کے امور کو آگے بڑھانے کا جائزہ لیا گیا۔
عبدالعلیم خان نےکہا کہ سعودی عرب سے سرمایہ کاری کے لیے پاکستان ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ قابل عمل اقدامات سےسرمایہ کاری کے ایجنڈے کو مکمل کیا جائے گا۔
سعودی حکام نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا اور فالواپ اجلاس جاری رکھنے پر اتفاق کیا، سعودی حکام نے عبدالعلیم خان کو پچیس نومبر کو سعودی عرب میں ہونے والی ایکسپو میں شرکت کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے۔
ورچول اجلاس میں پاکستانی سفیر احمد فاروق، وفاقی سیکریٹری کامرس اور سیکرٹری نجکاری کمیشن بھی شریک تھے۔

شیئر: