چندی گڑھ۔۔۔چندی گڑھ میں جمعرات کی صبح پنجاب ودھان سبھا میں اس وقت زبردست ہنگامہ آرائی ہوئی جب عام آدمی پارٹی کے ارکان اسمبلی کو ایوان سے باہر پھنکوا دیا گیا۔اسپیکر رانا کے پی سنگھ نے انہیں دن بھر کیلئے معطل کردیا۔آپ پارٹی کے ایم ایل اے منجیت سنگھ بلاسپور بیہوش ہوگئے۔ انہیں دوسرے زخمی ایم ایل اے کے ساتھ اسپتال پہنچا دیا گیا۔ان سے اظہار یکجہتی کیلئے اکالی دل کے ارکان نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ اسپیکر نے آپ پارٹی کی اتحادی انصاف پارٹی کے ارکان اسمبلی کو بھی ایک دن کیلئے معطل کردیا ۔ آپ پارٹی کے ارکان اپنے چیف وہیپ کو اسمبلی میں آنے کی اجازت نہ دینے کے خلاف ہنگامہ کررہے تھے جنہیں بجٹ اجلاس کے بعد تک کیلئے معطل کیا گیا تھا۔