Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں جمعہ یکم نومبر کو سونے کی قیمت کیا رہی؟

پاکستان میں جمعے کو ایک تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے کو 2 ہزار 500 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 84 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے جبکہ جمعرات کو اس کی قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 200 روپے تھی۔
حالیہ کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 144 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 44 ہزار 84 روپے ہوگئی ہے۔ اس طرح بائیس قیراط سونے کے دس گرام کی قیمت 2 لاکھ 23 ہزار 744 روپے رہی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں 20 روپے کمی ہوئی ہے جس سے اس کی نئی قیمت 3 ہزار 430 روپے رہی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت میں 17 روپے کمی کے بعد اس کی قیمت 2 ہزار 940 روپے رہی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 25 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 ہزار 752 ڈالر ہوگئی ہے۔

شیئر: