الجوف ریجن میں ژالہ باری، علاقے سے سفید چارد اوڑھ لی
الجوف ریجن میں ژالہ باری، علاقے سے سفید چارد اوڑھ لی
ہفتہ 2 نومبر 2024 20:47
سکاکا اور دومہ الجندل شامل صبح سے بارش اور ژالہ باری کی زد میں ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے الجوف ریجن میں سنیچر کو ہونے والی بارش اور شدید ژالہ باری سے متعدد علاقے برف کی طرح سفید دکھائی دے رہے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے’ کے مطابق الجوف ریجن کے شمالی علاقے جن میں سکاکا اور دومہ الجندل شامل ہیں سنیچر کی صبح سے بارش اور ژالہ باری کی زد میں ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف سردی میں اضافہ ہوا ہے بلکہ ژالہ باری سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ زمین برف سے ڈھکی ہوئی ہے۔
واضح رہے گزشتہ بدھ سے علاقے میں وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ وادیاں اور نشیبی علاقوں میں ندی نالے پانی سے بھر گئے ہیں۔
قومی مرکز برائے موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ میں پیش گوئی کی گئیکہ الجوف ریجن کے مختلف علاقوں میں آئندہ چند روز تک بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ بعض علاقوں نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال بھی پیش آسکتی ہے۔
موسمیاتی مرکز کی جانب سے جاری انتباہ میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں رہنے والے ان دنوں خصوصی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور نشیبی علاقوں میں تفریح کی غرض سے کیمپنگ نہ کریں جبکہ ندی نالوں کو عبور کرنے کی کوشش بھی نہ کی جائے۔