Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری اداروں میں ملازمین کے الاﺅنس او رمراعات موثر بہ ماضی بحال

مکہ مکرمہ .... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تمام سرکاری اداروں میں شہری اور عسکری ملازمین کے الاﺅنس ، مالی امتیازات اور مکافہ جات بحال کردیئے۔25ذی الحجہ 1437ھ کو جوالاﺅنس، مالی امتیازات اور مکافہ جات منسوخ، معطل کئے گئے تھے یا ان میں ترمیم کی گئی تھی ان سب کو بحال کردیا گیا۔ فیصلے پر عمل درآمد موثر بماضی ہوگا۔ الاﺅنس، مالی امتیازات اور مکافہ جات کی بحالی کی اطلاع پر سعودی عرب کے تمام علاقوں کے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ماہرین اقتصاد کے مطابق یہ فیصلہ مہنگائی کے مسئلے سے نمٹنے اور سعودی شہریوں کے مسائل حل کرنے کے جذبے سے کیا گیا ۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ بندش عارضی ہے۔ نظر ثانی ہوگی ۔ انکا یہ کہنا درست ثابت ہوا۔ مقامی شہریوں نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنا وعدہ پورا کردیا۔ سوشل میڈیا پر سرکاری ملازمین کی جانب سے اس حوالے سے بڑے خوبصورت تبصرے، تاثرات اور شکریہ کے کلمات پیش کئے جارہے ہیں۔سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی نے تمام بینکوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ الاﺅنس ، مالی امتیازات اور مالی مکافہ جات کسی بھی عنوان سے نہ روکیں۔ یہ پابندی بینکوں سے قرضے لینے والے شہریوں کی قسطوں کی مد میں رقم روکنے کے تناظر میں لگائی گئی ہے۔ کوئی بھی بینک اس بات کا مجاز نہیں ہوگا کہ وہ کسی بھی عنوان سے الاﺅنس، مالی امتیازات او رمالی مکافہ جات سے ملنے والی رقم کسی بھی عنوان سے روکے۔

شیئر: