ممبئی ... بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری ایک پنجابی گانے کے ذر یعے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔نرگس نے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھادیکھو ماں میں گا رہی ہوں۔زندگی نئی اور الگ الگ چیزوں کو کرنے کا نام ہے۔ہمیں صرف ایک ہی زندگی ملتی ہے اس لئے کھل کر جیا جائے۔نرگس نے کہا کہ زندگی میں نئی اور مختلف چیزوں کوآزمانے کی کوشش کرنی چاہئے۔ نرگس نے گانا گانے کا موقع دینے کےلئے پنجابی گلوکار پریچے کا شکریہ بھی اداکیا۔